سعودی عرب میں 2 جنوری کو ممتاز شیعہ عالم آیت اللہ شیخ نمر النمر کو سزائے موت دیے جانے کے تناظر میں احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز گرمائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردیں۔
تاہم وادی کے جن شیعہ آبادی والے علاقوں
خاص طور پر وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا، میں لوگوں نے بھاری تعداد میں سڑکوں پر نکل کر شیخ نمر کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں 2 جنوری یعنی ہفتہ کو آیت اللہ شیخ نمر سمیت 47 افراد کو سزائے موت دے دی گئی